کراچی (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صدرآصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی اچانک لندن روانہ ہوگئے،ائیرپورٹ پرحساس اداروں نے انہیں روک لیااورانہیں یقین دہانی پرلندن جانے کی اجازت دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صدرآصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفرٹپی اچانک لندن روانہ ہوگئے ۔کراچی ائیرپورٹ پرحساس اداروں نے انہیں روک لیا۔انہوںنے حساس اداروں کویقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے بھائی کی میت لینے جارہے ہیں اوروطن واپس آجائیں گے ،جس پرحساس اداروں نے انسانی ہمدردی کی بنیادپرانہیں لندن جانے کی اجازت دیدی ۔جبکہ سابق صدرکے بہنوئی فضل اللہ پیچوکوائیرپورٹ سے واپس کردیاگیااورانہیں بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا۔