اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ اور سارا دن پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں پر گزارا۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شریک افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی میں سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی سے دہشت گردوں کا تقریباً صفایا کر دیا گیا ہے۔ غیر متزلزل قومی عزم اور واضح سوچ کے باعث پاکستان کو دہشتگردی سے پاک بنانے کی ذمہ داری پوری ہوگی۔ قوم کے تعاون سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک ملک بنائیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب کچھ دہشت گردوں سے جنگ جاری ہے۔ کسی دہشت گرد کو دوبارہ پاو¿ں نہیں جمانے دیں گے۔ دہشتگردوں کے ہمدردوں اور مالی مدد کرنیوالوں کو بھی پکڑیں گے۔ ملک سے تمام دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ واضع رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ روس کے بعد گزشتہ روز ہی وطن پہنچے ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…