کراچی(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماو¿ں نے آپس کے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماو¿ں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اورآپس کے تمام تر اختلافات دور کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا سندھ دھرتی کے ساتھ ہے اور ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں اخوت، محبت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔