اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سحر ،افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بالکل نہ کی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سحر،افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بالکل نہ کی جائے جبکہ اس مبارک مہینے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہر صورت کم سے کم رکھا جائے۔جمعرات کے روز یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میںتوانائی کابینہ کا15 واں اجلاس ہوا ،وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی ،اجلاس میںوزیر اعظم کو ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد،ایل این جی کی درآمد اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان مختلف منصوبوں کے تکمیل بارے وزیر اعظم کوآگاہ کیاگیا۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان االمبارک کے مہینے میں افطار ،سحر اور تراویح کے اوقات میںہر صورت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کم سے کم رکھا جائے ، شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے سے زائد نہ کیا جائے،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کئے جائیںان منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کے منصوبوں بارے 15 روز بعدرپورٹ پیش کی جائے ،حکومت بجلی بحران کے خاتمے تمام وسائل بروئے فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کا دارو مدار توانائی پر ہے،ہم نے بحران کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے اپنے دور اقتدار میں ملک کو اندھیروں سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے تا کہ ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔

مزید پڑھئے:سعودی شاہ کی بیماری کا علاج صرف امریکہ کے پاس ‎ ‎

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…