اسلام آباد(نیوزڈیسک) یبرپختونخواحکومت کو ہٹانے کی بازگشت،عمران خان آپے سے باہر،حکومت کو سنگین دھمکی دیدی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دھاندلی پر خیبرپختوخوا کی حکومت کو ہٹایا تو پھر وفاق کو بھی ہٹانا پڑے گا، کے پی کے کی اپوزیشن پہلے نواز شریف سے تو استعفیٰ لے .نواز شریف اور زرداری کے درمیان چارٹر آف مک مکا پر دستخط کیے گئے تاکہ ملک کی دولت کو ملکر لوٹ کر کھا لیں۔انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے فیصلہ کن وقت سے گزر رہے ہیں، نواز شریف استعفیٰ دیں ہم بھی استعفیٰ دیں گے.کے پی کے اپوزیشن سے متعلق عمران خان نے کہاکہ دھاندلی پر خیبرپختونخوا کی حکومت کو ہٹایا تو پھر وفاق کو بھی ہٹانا پڑے گا، کے پی کے کی اپوزیشن پہلے نواز شریف سے تو استعفیٰ لے۔گزشتہ روز سابق صدر زرداری کی جانب سے خطاب پر عمران خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے فوج کے خلاف بڑی سخت زبان استعمال کی، آصف زرداری کو جیل میں فوج نے نہیں، نواز شریف نے ڈالا تھا، سوئس کیسز زرداری کے خلاف فوج نے نہیں بلکہ نواز شریف نے شروع کیے تھے۔چارٹر آف ڈیموکریسی سے متعلق کپتان نے کہاکہ یہ چارٹر آف مک مکا تھا، یہ جمہوریت بچانے کیلئے نہیں بلکہ لوٹ مار کیلئے کیا گیا، ایک پھنستا ہے تو دوسرا اس کو بچانے آجاتا ہے، دونوں مک مکا کی سیاست کر رہے ہیں، عوام بھی اب جان گئے ہیں کہ دونوں مل کر کس طرح ملک کو کھا رہے ہیں، دونوں کے اربوں ڈالر ملک سے باہر پڑے ہیں، مک مکاہے کہ پنجاب اور سندھ میں جو کچھ کرو ہم کچھ نہیں کہیں گے۔















































