اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آصف علی زرداری کے گذشتہ رووز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بیان بازی غیر مناسب رویہ ہے، حکومتاور فوج کے مابین ہم آہنگی ہی سے جمہوریت اور ملک مضبوط ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن میں پاک فوج کے جوان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں. ان حالات میں فوج کے خلاف بیان نہیں دینا چاہئیے اور نہ ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا چاہئیے کیونکہ اس سے پاکستان کو غیر مستحکم بنانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی پوری قوم پاک فوج کی حمایت میں ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے ہی سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اب نازک مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ہمیں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیے:بچہ پیدا کریں، پانچ ہزار یورو لیں