اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام حصے مستفید ہوں گے ،پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں، بدھ کے روز یہاں وزیر اعظم سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک میں امن وامان ،سیاسی صورت حال اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ،ان علاقوں میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس سے جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہوں گے اور خوشحالی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ صرف ایک صوبے کے لئے نہیں ہے بلکہ ملک کے تمام حصے اس سے مستفید ہوں گے اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔
مزید پڑھئے:نک کی حیرت انگیزکہانی …… یہ کہانی پڑھ کرآپ کویقین ہوجائے گاکہ اس دنیامیں کچھ بھی ممکن ہے