اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور سٹی میں سپیشل پولیس یونٹ نے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے متنی اور سربند تھانوں پر حملے میں ملوث مطلوب دہشت گرد فاروق کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے حکوم کے مطابق ملزم کی شناخت فاروق نام سے ہوئی ہے اور ملزم پولیس کو متنی اور سربند تھانوں پر حملے میں ملوث ہونے پر مطلوب تھا ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لالکھ روپے مقرر کی گئی تھی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دونوں تھانوں پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے مزید تفتش کے لئے ملزم فاروق کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے ۔
مزید پڑھئے:شاہینوں نے بے گھر آدمی کو ارب پتی بنادیا