اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی: گھر میں آتشزدگی سے 5 بچو ں سمیت ایک ہی خا ندان کے 7افراد جاں بحق

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں واقع گھر میں آگ لگنے اور جھلس جانے سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں عمار چوک کے قریب رضا پلازہ سے ملحقہ ایک گھر میں آتشزدگی سے گھر کے سربراہ سمیت ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ شوکت اشرف اور بیوی عائشہ سمیت پانچ بچے شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ فاطمہ ، 6 سالہ عثمان ، 8 سالہ محسن ، 10 سالہ عمر اور 14 سالہ حسن شامل ہیں ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں مگر آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے اور گھر میں کوئی ایمرجنسی دوازہ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات پیش آئیں ۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گھر میں آگ لگنے سے قبل فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی تھی پولیس نے مزید تفتیش کے لئے گھر سے مختلف شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ۔آتشزدگی میںجاں بحق ہونے والے شوکت اشرف چیمہ کے سسر شیخ حمید کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی عائشہ سے شوکت کی دوسری شادی تھی

مزید پڑھئے:کیاآ پ جانتے ہیں وہ کونسے ملک ہیں جن کےقومی ترانے میں ا لفاظ ۔۔۔۔۔

جبکہ شوکت کا اپنے بہنوئی انجم کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔پولیس نے اس پہلو کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ چکلالہ روالپنڈی اسلام آباد کے متمول علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پر زیادہ تر کاروباری افراد کا یا ریٹائرڈ اعلیٰ سرکاری افسران کی رہائش گاہیں ہیں، ادھر وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت افسوس ہے اگر اس میں انتظامیہ کی غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…