جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج نے سرحد عبور کرکے افغان فوجی کی جان بچالی

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی فوج نے منگل کے روز سرحد عبور کرکے طالبان کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے والے افغان فوجی کی جان بچالی۔ایک فوجی ترجمان کے مطابق یہ فوجی 600 میٹر افغان سرحدی حدود میں موجود تھا اور شدید زخمی حالت میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے فوجی کو بچانے کے لیے ہماری مدد کی درخواست کی جس کے بعد قریبی چیک پوسٹ پر موجود پاکستانی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی افغان فوجی کو پاکستان سرحدی حدود میں لے آئے۔زخمی فوجی افغان فوج کی ‘شاہین پوسٹ’ پر تعینات تھا جو باجوڑ نواپاس کے علاقے سے ڈیڑھ کلو میٹر دور ہے۔فوجی باجوڑ ایجنسی کے سیاسی ہیڈکوارٹر کھر میں فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔کچھ ماہ قبل پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کی درخواست پر اس طرح کا ریسکیو آپریشن ناقابل تصور تھا۔اسی خطے میں ایک سال قبل کنار کے عسکریت پسند پاکستانی سرحدی پوسٹ پر حملہ کرتے جس کے جواب میں اہلکار آرٹلری سے حملے کرتے جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کرنا شروع ہوجاتے تھے۔کنار باجوڑ اور سوات سے فرار ہونے والے پاکستانی عسکریت پسندوں کا گڑھ بن گیا تھا۔ دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔تاہم پاکستان فوج کے اس ریسکیو آپریشن سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کی جانب اشارہ کیا ہے۔حالیہ عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…