دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان 5 منٹ تک گفتگو ہوئی جس میں پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ نریندر مودی کے بنگلادیش میں بیان کے بعد پاک بھارت تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی جس کے بعد دونوں جانب سے تلخ بیانات کا تبادلہ کیا گیا۔







































