اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری کردار کشی بند نہ کی گئی تو سب کا کچھا چٹھا کھول دوں گا اور کراچی سے خیبر تک سب بند ہوجائے گا جو کسی کے کہنے پر نہیں کھلے گا۔اسلام آباد میں پیپلزپارٹی فاٹا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی جس پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ کئی ماہ سے پارٹی کی کردار کشی کی جارہی ہے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ پیپلزپارٹی کمزور ہوگئی ہے در اصل ابھی باہر نکلنے کا وقت نہیں آیا ہم سیاسی گیم دیکھ کر ہی چال چلیں گے جب کہ ہماری کردار کشی بند نہ کی گئی تو سب کا کچھا چٹھا کھول دوں گا اور ہم کھڑے ہوئے تو کراچی سے خیبر تک سب کچھ بند ہوجائے گا جو کسی کے کہنے پر نہیں کھلے گا، پاکستان بننے سے اب تک ایسی فہرست جاری کریں گے کہ پورا ملک ہل جائے گا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جیل کا گرم پانی نہیں پیا انہیں جمہوریت کی قدر نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے اور اس کی جڑیں مضبوط ہوں کیونکہ جمہوریت کی قدر انہیں ہے جنہوں نے گھر سے جنازے اٹھائے، میں مشرف دورمیں جیل میں رہا لیکن وہ خود کو بہادر کمانڈو صدر کہلانے والا 3 مہینے بھی جیل میں رہنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ ملک کو کتنا خطرہ ہے مشرف کو نہیں پتا، ہم نہیں چاہتے کہ ادارے کمزور ہوں، ہمیں پتا ہے کہ کتنے کیسز عدالت میں چل رہے ہیں، کچھ لوگ پاور پولیٹیکس کرنا چاہتے ہیں، انہیں کھیلنے دیا جائے اور پاور انجوائے کرنے دی جائے، یہ ملکی معیشت کو درست کریں تو سر آنکھوں پر ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ پی پی ہلتی ہے تو سب ہل جاتے ہیں، ہم جس کو روک لیتے ہیں وہ رک جاتے ہیں،مجھے طاقت سے کوئی سروکار نہیں عوام کی خدمت سے ہے، ہم سیاست کو بدلیں گے کیونکہ کچھ سیاسی اداکار خود ارب پتی بن گئے اور اب وہ سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور تمام پارٹیوں کو ساتھ رکھا لیکن کچھ لوگ میری مفاہمت کی سیاست کو میری غلطی سمجھتے ہیں ہمیں صدارات یا وزارت کا شوق ہوتا تو 2013 کے آر اوز الیکشن کے خلاف ہم بھی تحریک انصاف کے ساتھ استعفے دے دیتے تو اسی وقت الیکشن ہوجاتے لیکن میں (ن) کے ساتھ کھڑا رہا تا کہ کل کو وہ یہ نہ بولیں کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا 2 سال میں ہماری حکومت ختم کردی گئی۔
کردارکشی بندنہ کی گئی توکچہ چھٹا کھول دوں گا،زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں