اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ایم کیو ایم ناراض ہوگئی ، متحدہ نے آج سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، فاروق ستار کہتے ہیں مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز اور متعصبانہ زبان استعمال کی گئی ، متحدہ نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے بیان دیا کہ ایم کیو ایم آرمی ترمیمی ایکٹ میں توسیع کی اس لیے مخالفت کر رہی ہے کہ ان کے گریبانوں تک ہاتھ پہنچے گا۔ خواجہ آصف کے بیان کے بعد قومی اسمبلی میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ایوان میں شورشرابے کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی واک آو¿ٹ کر گئے۔ خواجہ آصف کے بیان پر ایم کیو ایم نے سینیٹ میں بھی احتجاج کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنما فاروق ستار نے خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے خلاف نفرت انگیز اور متعصبانہ زبان استعمال کی گئی۔ فاروق ستار نے خواجہ آصف کے بیان پر آج سے مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم خواجہ آصف کو معافی مانگنے کا پابند کریں۔ وزیر دفاع کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔
مزید پڑھئے:کونسے مرد زیادہ آسانی سے دھوکہ دئتے ہیں ؟ ماہرین نے راز افشاءکردیا