اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ”مکھی“ والی بات میں نے نہیں کی بلکہ گورنر سندھ عشرت العباد نے کی ہے ،ایم کیو ایم نے میری تقریر کا غلط مطلب لیا ہے ۔منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے وضاحت کی کہ گزشتہ روز گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی جس میںکراچی کے حالات پر بات چیت ہوئی ،میں نے گورنر سندھ سے کہا تھا کہ کراچی میں ہڑتالوں کا سلسلہ بندہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگتا ہے۔جس پر گورنر عشرت العباد نے کہا تھا کہ یہاں “مکھی “ بھی مرجائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی تقریر کے دوران گورنر سندھ کی جانب سے دیکھتے ہوئے ”مکھی “ والی بات ہلکے پھلکے انداز میں کہی جس کی ایم کیو ایم نے غلط مطلب لیا ہے۔
مزید پڑھئےچین : کسان نے منفرد فارم قائم کر کے لوگوں کو کاروبار کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔