راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کامرہ میں پی اے ایف بیس کے گیٹ نمبر2 کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے کورین نڑاد امریکی باشندے کو حراست میں لے لیاگیا جس کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کا ویزا بھی ایک ماہ پہلے ختم ہوچکاتھا۔ذرائع کے مطابق کورین نڑاد امریکی شہری کانامYoughoon معلوم ہواہے جس کے پاس موجودسفری دستاویزات کے مطابق اس کے پاسپورٹ نمبر488848718 پرویزا کی میعاد11 مارچ2015 سے11مئی2015 درج ہے لیکن مذکورہ شخص ویزے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ وہ لاہورمیں اچھرہ کے ایک ہوٹل میں مقیم رہا اورلاہور سے پشاور چرچ ا?یا تھا، پشاورسے واپسی پرکامرہ کے حساس علاقے سے حراست میں لیاگیاہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
مزید پڑھئے:ایسی خاتون جسے اپنے مو ٹے ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے