جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز، سعد رفیق کے حلقوں میں سو سے زائد فارم پندرہ غائب ، الیکشن کمیشن کی رپورٹ

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد( نیوزڈیسک)حمزہ شہباز اور سعد رفیق کے حلقوں میں سو سے زیادہ فارم پندرہ غائب ، تحریک انصاف کے غلام سرور کے حلقے سے تیس فارم نہیں ملے ، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 12 میں سے 9 حلقوں کے فارم 15 کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز والے 12 حلقوں میں سے 9 کی تفصیل انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیں ، این اے 21 سے مسلم لیگ ن کے کیپٹن (ر)صفدر کامیاب ہوئے جہاں 6 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 دستیاب نہیں جبکہ 328 پولنگ سٹیشنز میں سے 322 کے فارم مل گئے ہیں۔ این اے 34 سے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب کو کامیابی ملے ، اس حلقے کے 308 پولنگ سٹینشنز میں سے 275 کے فارم 15 دستیاب ہوئے جبکہ 33 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے۔ ا زاد امیدوار بسم اللہ خان این اے 43 سے فاتح قرار پائے۔ اس حلقے کے 112 میں سے 14 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 نہیں ملے جبکہ 98 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب ہوئے۔ این اے 53 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان جیتے جہاں 323 میں سے 293 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں۔ 30 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے۔ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز فاتح قرار پائے۔ اس حلقے کے 282 پولنگ سٹیشنز تھے جہاں سے 157 سے فارم 15 ملے جبکہ 125 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے۔ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے سعد رفیق کامیاب ہوئے۔ اس حلقے سے 265 میں سے 164 سے فارم 15 دستیاب ہوئے ، 101 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے ، این اے 171 سے مسلم لیگ ن کے سردار امجد کھوسہ جیتے ، اس حلقے کے 321 میں سے 48 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے

مزید پڑھئے:تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے جڑواں بہنوں کا آ پریشن

۔ 273 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں ، این اے 222 سے پیپلزپارٹی کے نوید قمر فاتح قرار پائے۔ اس حلقے کے 242 میں سے 237 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں جبکہ 5 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…