جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کے ساتھیوں سے جان چھڑائیں؛ نوازشریف پر ن لیگی رہنماﺅں کا دباﺅ

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف پر ان کے وفادار ساتھیوں کی جانب سے سخت دباﺅ ہے کہ وہ 1999ئ میں مسلم لیگی حکومت کے خاتمے کے بعد پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں سے جان چھڑائیں، اور انہیں پارٹی سے نکال باہر کریں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وزےراعظم نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی نے مےڈےا کو بتاےا کہ کہ ق لیگ میں شامل ہونے والوں نے قیادت کو دھوکہ دیا، وہ اب کابینہ میں شامل ہیں۔ یہ بات اب وزیراعظم کا ساتھ دینے والوں کیلئے قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ وفاداریاں بدلنے والے ان لوگوں نے پارٹی کا مشکل میں ساتھ دینے والوں کی حق تلفی کی ہے۔ وزیراعظم بھی یہ بات مانتے ہیں مگر وہ انہیں فارغ کرنے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو بتایا کہ لوگوں کے لئے دروازے بند نہیںکئے جاسکتے۔ وفاداروں کا خیال ہے کہ مخالفین کا پارٹی میں خیرمقدم کیا جائے مگر انہیں اہم عہدے اور وزارتیں نہیں دینی چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں، وفادار کارکن مشرف کی ٹیم کو کابینہ میں شامل کرنے پر خوش نہیں مگر یہ ہماری سیاست کا طریقہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ کابینہ میں توسیع کے بعد مرکز اور پنجاب میں نئے وزرا وفاداریاں بدلنے والوں میں سے نہیں بلکہ کمٹڈ کارکنوں سے ہوں گے۔ مشرف دور کے کچھ لوگ کابینہ میں لئے گئے ہیں

مزید پڑھئے:وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کیساتھ اظہار یکجہتی

مگر وزیراعظم مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ امیر مقام، اویس لغاری، سکندر حیات بوسن، زاہد حامد، ماروی میمن، دانیال عزیز مشرف کی ٹیم میں شامل تھے اور وہ مسلم لیگ ن میں بھی اہم عہدوں پر ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ھارون اخترکو وزےراعظم کا معاون خصوصی بنانے پر کسی بھی وفادار کارکن کی حوصلہ شکنی نہےں کی گئی ان کی تعنےاتی کا پارٹی پالےسی سے کوئی تعلق نہےں ہے بلکہ ان کو ان کے تجربے کی بنےاد پر وزےر اعظم کا معاون خصوصی مقر ر کےا گےا ہے کےونکہ بعض اوقات حکمران جماعت کو اےسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جن کا ماضی بے داغ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ 2001 مےں مسلم لےگ ( ن)کے چند ممبران نے پارٹی کو توڑ کر مےاں اظہر کی قےادت مےں نئی پارٹی بنائی بعدازاں پارٹی کی صدارت چوہدری شجاعت حسےن کو سونپ دی گئی جسکے بعد پروےز مشرف سے قرےبی تعلقات کی بناءپر ےہ پارٹی کنگ پارٹی بن گئی

مزید پڑھئے:فلموں میں کیا کر تی ہو ں ودیا بالن نے راز بتا دیا

طلال چوہدری کے اس بےان پر پاکستان مسلم لےگ ( ق) کے رہنما و سےنےٹر سےعد الحسن مندو خےل کا کہنا ہے کہ پاکستانی سسٹم مےں ےہ چلتا رہتا ہے کہ کوئی پارٹی اقتدار مےں ہوتی ہے تو لوگ اس پارٹی مےں شامل ہوجاتے ہےں اور جب اس پر کڑا وقت آتا ہے تو اس سے کنارہ کر لےتے ہےںانہوں نے مزےد کہا کہ بہت سے اےسے وزراءہےں جو شوکت عزےز کی کابےنہ مےں شامل تھے اور آج وہ مسلم لےگ ن کا دفاع کررہے ہےںلہذا ےہ کلچر ختم ہونے والا نہےں ہے ہمےں سےا سی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا کارکنوں کو اپنی پارٹی کے ساتھ اس بات عہد کرنا چاےئے کہ انہےں ہر حال مےں پارٹی کے سا تھ وابستہ ہونا چاےئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…