اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے علماء ایک ہی دن روزے اور عید پر متفق’ مسجد قاسم علی خان کے مفی شہاب الدین پولزئی روئت ہلال کمیٹی میں نمائندگی ملنے کے بعد راضی ہوگئے۔ ملک بھرمیں عید اور روزہ ایک ہی دن ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے اور عید منانے کیلئے ملک بھر کے علمائے سے اتوار کی صبح رابطے شروع کیے اور بعد ازاں مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور دیگر علماء سے بھی رابطہ کیا سردار یوسف نے خیبرپختونخواہ کے علماء کا مطالبہ تسلیم کرلیا کہ روئت ہلال کمیٹی کے مستقل ارکان کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دو علماء کو بھی نمائندگی دی جائے گی اور مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کیا جائے گا اور روئت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بعد عید اور روزے کا فیصلہ کیاجائے گا۔
مزید پڑھئے:بر طانیہ کے سب سے بڑے خاندان میں 18 ویں بچے کی آمد