پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں مرکز نگاہ ، طیارے کی برآمد کا پہلا آرڈر بھی مل گیا

datetime 15  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر پیرس ایئر شو میں مرکز نگاہ بن گیا، پاکستان کو طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر بھی مل گیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر نے پیرس ائیرشو کے دوران کمال کرتب دکھائے ۔ جے ایف تھنڈر اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے ادھر برطانوی میگزین فلائٹ گلوبل کے مطابق چینگدو/ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے مشترکہ تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کے پہلے برآمدی سودے طے پا گیا ہے ۔ جے ایف تھنڈر کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ پاکستان ایئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود نے تصدیق کی کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھئے:لوہے کی چیزیں کھانے والے قیدی نے جیل انتظامیہ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔18 ویں بچے کی آمد

انہوں نے خریدار ملک اور طیاروں کی فراہمی کی تعداد چھپاتے ہوئے کہا طیاروں کی ترسیل دو ہزار سترہ میں شروع ہو جائے گی۔ پیرس میں اس سال جے ایف17 کے دستے کو اہم مارکیٹنگ پیش رفت حاصل ہو سکتی ہے ۔ ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پیرس شو بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں سے فرانسیسی بولنے والے ممالک سے ممکنہ گاہک مل سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ11 ممالک اس طیارے کو لینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…