جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بین الاقوامی این جی او ’سیو دی چلڈرن‘ کی بندش کا فیصلہ موخر

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کے پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے دباو بڑھا تو حکومت نے اس کے سامنے سرِ تسلیمِ خم کر دیا۔ این جی او کے افسروں نے مختلف سیاست دانوں اور بیورکریٹس سے رابطے کئے جس کے بعد وزارت داخلہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں سیو دی چلڈرن کی بندش کے حکم کو تاحکم ثانی موخر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ این جی او پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کیونکہ وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے مجوزہ دائرہ کار سے باہر کام کر رہی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اس پابندی سے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز اور عالمی دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن نے لوگوں کے ذہنوں میں سوال پیدا کردیا ہے کہ یہ کس قسم کا سمجھوتا ہوا ہے کہ راتوں رات این جی او کی بندش کا حکم نامہ روک دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…