جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کے اہم نیٹ ورک ختم،اب چھپنے کےلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں،خواجہ آصف

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال کو کامیاب کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم اہداف حاصل کئے ایک سال میں دہشت گردوں کے اہم نیٹ ورک ختم ہو گئے اب دہشت گرد فوج کے خوف سے چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اتوار کے روز آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی جوانون کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جوانوں نے قوم کے مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان کا عمل بحال ہو رہا ہے اور آج ضرب عضب کی بدولت ہی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ شہداء کے گھرانون کی ملک کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جا سکتی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن میں ضرب عضب میں اہم اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں اور ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے بہت جلد پاکستان پرامن ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…