اسلام آباد (سپیشل رپورٹ ) لیں صاحب سال گزرا ، رمضان آیا۔ عید آئی ، لیکن ساتھ چاند دیکھنے کا ایشو بھی آگیا۔ لیکن اس بار رمضان اور عید ایک ہی دن کرنے کے لئے سرکار نے ابھی سے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ دونوں چاند بھی ایک ہی دن دکھیں اور عید روزے بھی ایک ہی دن ہوں اور پھر محکمہ موسمیات نے کہہ دیا ہے کہ سترہ جون کو رمضان کا چاند نظر آنے کا تو امکان نہیں ہے۔ ملک ایک لیکن کبھی پہلا روزہ الگ الگ اور تین تین عیدیں۔ دنیا چاند پر پہنچی لیکن ہم چاند ڈھونڈنے کے دائرے سے باہر نہ نکلے ، ملک میں دوریاں تو دنیا میں جگ ہنسائی۔ اسی اودھم اور قوم سے مذاق کو ختم کرنے کے لئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے صوبوں اور علمائے کرام سے رابطے اور مشاورت شروع کی ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان سے رابطہ کیا ہے کہ جناب قومی یکجہتی کو مدنظر رکھیں اور پوری قوم کے ساتھ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کریں اور عید کی خوشیاں بھی اکٹھی منائیں۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ انہوں نے حاجی صاحب سے کہا ہے کہ مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بات کریں کہ ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانے کے بجائے قومی دھارے میں شامل ہوکر قومی جذبات کو مدنظر رکھیں اورایک ہی دن روزے اور عید کے چاند کا اعلان کریں۔ اب ذرا دیکھیئے کہ رمضان اور عید کے چاند پر محکمہ موسمیات کیا کہتا ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا خیال ہے کہ سترہ جون کو تو رمضان کا چاند نظر آنے کا چانس کم ہی ہے ، اس طرح انیس جون کو جمعہ کے دن پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔ قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ دونوں چاند جس دن بھی دکھیں وہ ایک ہی ہو تاکہ پوری قوم ایک دن ماہ صیام جیسا بابرکت مہینہ شروع کرے اور ایک ہی دن پوری قوم عید جیسا خوبصورت تہوار منائے اور دنیا کو نظر آئے کہ پاکستانی ایک خوبصورت لڑی میں پروئے ہوئے ہیں کاش اب کی بار ایسا ہی ہو۔
رمضان المبارک سے قبل چاند دیکھنے کا تنازعہ پھر سر اٹھانے لگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































