جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ: شکاری مری اور مدینہ مری نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ کالعدم مزاحمتی تنظیموں کے کمانڈروں شکاری مری اور مدینہ مری نے کوئٹہ میں نواب جنگیز مری کی رہائش گاہ پر اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی تنظیمیں بلوچ نوجوانوں کو ورغلا رہی ہیں۔ مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز مری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچ مزاحمت کار قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ انڈین فنڈیڈ تنظیمیں بعض بلوچ نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انکی یہ سازش کسی طور پر بھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر دین محمد عرف شکاری مری کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے بلوچستان کی آزادی نام نہاد جدوجہد کا حصہ تھے لیکن اب سمجھ آ گئی پاکستان ہی ہمارا وطن ہے اسی میں رہ کر روکھی سوکھی کھا کر اپنا بچوں کا پیٹ پال لینگے۔ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر شکاری اور مدینہ مری کے گروپ کے ہمراہ 45 مزاحمت کاروں نے اپنے ہتھیار نواب جنگیز مری کے سامنے پیش کئے اور آئندہ سے پر امن جدوجہد کا اعادہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…