جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، جنرل راحیل

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی ، بلوچستان میں قتل و غارت گری دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ کشمیر، نئی بندرگاہوں کی تعمیر، قدرتی وسائل کے حصول سمیت ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب سے بحیثیت مہمان خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دنیا پاکستان کے سیکورٹی تحفظات کی حمایت کرتی ہے ، ایل او سی کی خلاف ورزی، بلوچستان میں قتل و غارت گری دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا اور کراچی کی صورتحال سے بھی دشمن کے ناپاک ارادے ظاہر ہوتے ہیں لیکن ملکی سلامتی اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں قیام امن کی کوششیں کر رہا ہے لیکن قیام امن کی کوششیں پاکستان کی خود مختاری ، قومی مفاد، ملکی وقار کی قیمت پر نہیں ہونگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر، نئی بندرگاہوں کی تعمیر، قدرتی وسائل کے حصول سمیت ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے کے عوام کی زندگی تبدیل ہو سکتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دشمن کے عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں ، دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دی جائے گی ، آرمی چیف نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ہر قیمت پر تعمیر کیا جائے گا، گوادر پورٹ گہرے پانیوں کی ایک اہم سٹریٹجک بندرگاہ ہوگی۔ آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل نیوی کیڈٹس میں اعزاز شمشیر سمیت دیگر اعزازات تقسیم کیے۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…