اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان توڑنے سے متعلق بھارتی کردار کا اقرار کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پٹڑی پر آگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے نئی دہلی قیادت کو پاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا۔ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے پر یہ بیان دیا تھا کہ 1971ئ میں پاکستان توڑنے کے لئے بھارت نے مکتی باہنی کی بھرپور مدد کی تھی۔ اس بیان کے چند روز بعد بھارتی وزیر اطلاعات راجیہ وردھن سنگھ نے اپنے بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج کہیں بھی کارروائی کرسکتی ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی تھی بلکہ دیگر بھارتی وزرا نے بھی اشتعال انگیز بیانات دیکر پاکستان کے خلاف فضا پیدا کردی تھی۔
مزید پڑھئے:پرفیوم کی مہک زیادہ دیر تک جسم میں رکھنے آسان ۔۔۔۔۔۔۔