اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی نوید ہے ، کہتے ہیں میٹرو بس منصوبے پر تنقید بے جا ہے ، ایسے منصوبے بنانا اگر گناہ ہے تو وہ یہ گناہ سوبار کریں گے۔لاہور میں سکل ایکسپو 2015ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں پر توجہ دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میٹرو عوام کی فلاح کا منصوبہ ہے ، اس پر تنقید بے جا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک بنانا ، ان کی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔















































