کراچی (نیوزڈیسک )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے کارکنوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، کہتے ہیں وزیر اعظم کراچی میں مکھی مرنے پر ہڑتال کے بیان پر معذرت کریں۔
ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر کارکنوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ، اس سے پہلے لندن سے کراچی میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کراچی میں مکھی کے مر جانے پر ہڑتال کے بیان پر معافی مانگیں ۔ وہ نواز شریف کے خلاف نہیں تاہم انہیں الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے ۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ جن صنعتکاروں اور تاجروں نے وزیر اعظم سے شکایت کی ۔ ان کے نام معلوم کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو پتا ہی نہیں ان کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں اگر وہ گورنر ہوتے تو استعفی دے کر آزاد ہو چکے ہوتے۔
مزید پڑھئے:لفٹوں میں بیت الخلا کی سہولت