بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔۔۔! وزیراعظم کا کراچی میں حساس اداروں کو فری ہینڈ،20 سے زائد بااثر شخصیات کے خلاف کارروائی کا حکم

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں ٹارگیٹڈآپریشن کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے ۔ ڈی جی رینجرز کی فہرست میں شامل 20 سے زائد بااثر شخصیات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا ہے کہ سندھ میں تصادم کی سیاست سے گریز کررہے ہیں۔ ایسا ماحول نہ بنایا جائے جس سے سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کشیدگی ہو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں شامل 20 سے زائد بااثر افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو گورنر ہاﺅس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں تصادم کی سیاست سے گریز کر رہے ہیں۔ ایسا ماحول نہ بنایا جائے جس میں سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں میں کشیدگی ہو۔ وزیراعلی سندھ نے رینجرز کی پریس ریلیز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ جب وزیراعلی ہاﺅس سے اپیکس کمیٹی کی پریس ریلیز جاری کی جا چکی تھی تو پھر تین دن بعد رینجرز نے پریس ریلیز کیوں جاری کی؟۔ رینجرز کی پریس ریلیز میں سندھ کی سیاسی جماعتوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…