بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کئی این جی اوز کے وہ کام کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں ،وزیرداخلہ (مزید تفصیلات)

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این جی اوکو واضح پیغام دیا ہے کہ این جی اوز کو پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق کام کر نا ہوگا این جی اوز کو دائرہ کار میں لانے کےلئے کسی قسم کا دباﺅ بر داشت نہیں کیا جائیگا مقامی این جی اوز چند ٹکوں کی خاطر پاکستان کی عزت نفس نہ بیچیں پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا دہشتگردوں کو پھانسیاں پاکستانی قانون اور آئین کے مطابق دی جارہی ہیں کسی کو طوفان برپا کر نا کی ضرورت نہیں کئی این جی اوز کے کام بتائیں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کاسوچ رہا ہوں مثبت کر نے والی این جی اوز کے ساتھ تعاون کیا جائیگا پالیسی رواں جون میں آجائیگی ۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کئی این جی اوز اپنے ایجنڈے کےساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کام کررہی ہیں اور ان کا ایجنڈا پاکستان مخالف ہے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مادر پدر آزادی نہیں چل سکتی ہے اور مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا انہوںنے کہاکہ میں واضح طورپر غیر ملکی این جی اوز اور عالمی ممالک کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ این جی اوز کو پاکستان کے قانون کے مطابق کام کر نا ہوگا اور این جی اوز کو دائرہ کار میں لانے کےلئے کسی قسم کا کوئی دباﺅ برداشت نہیں کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ این جی اوز کوپاکستان کے مفادات ضابطے اور قانون کا احترام کر نا ہوگا یہ نہیں ہوسکتا کہ این جی اوز رجسٹرڈ کسی اور کام کےلئے ہو اور وہ کام کوئی اور کرے انہوںنے کہاکہ میں سوچ رہا کہ یہ سارا پارلیمنٹ میں کھولوں انہوںنے کہاکہ بہت ساری این جی اوز ایسی بھی ہیں جو اچھا کام کررہی ہیں ہم ان کی حمایت کرینگے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا مگر اچھے کام کر نے والی این جی اوز کی چھتری کے نیچے کوئی اور کام نہیں کر نے دیا جائیگا اور اس مسئلہ پر کوئی طوفان نہیں برپا ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ دنیا کے ممالک کے اپنے اپنے قوانین ہوتے ہیں میں ان سے سوال کر تا ہوں کیا وہ اپنے قانون کے خلاف کسی کو کام کر نے کی اجازت دے سکتے ہیں ؟کیا وہ اپنے ضابطے کے خلاف کسی کو قبول کر ینگے انہوںنے بتایا کہ ایک این جی اوز افریقا میں رجسٹرڈ ہے اور پاکستان میں بغیر اجازت سے کام کررہی ہے بلوچستان اور گلگت پر غلط رپورٹس بھیجی جارہی ہیں جھوٹ پر مبنی خبریں رپورٹ کی جارہی ہیں اب ایسا نہیں ہوگا وزیر داخلہ نے کہا کہ قواعد کے مطابق کوئی این جی اوکام کرے تو اتفاق رائے ہوسکتا ہے وزیر داخلہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق بعض این جی اوز ملک کے خلاف کام کر رہی ہیں، انکے خلاف کارروائی کریں گے اور اس حوالے سے کوئی سفارش یا دباﺅ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض این جی اوز گنی اور زمبیا میں زجسٹرڈ ہیں اور پاکستان میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر فوکس کر رہی ہیں، بھارت، سری لنکا سمیت دیگر ممالک میں بھی اس حوالے سے قانون اور ضابطے موجود ہیں، وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں دیگر وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں، یہ این جی اوز کے حوالے سے پالیسی کو حتمی شکل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ممالک نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور تین ممالک اسرائیل، بھارت اور امریکہ نے مخالفت کی اور ان این جی اوز کی حمایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے مگر قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کئی این جی اوز ایسی ہیں جو ایجنڈے کے خلاف کام کررہی ہیں اور ہمارے واضح ثبوت ہیں ایسی کارروائیاں سامنے رکھوں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے انہوںنے کہاکہ ہم این جی اوز پر پابندی نہیں لگانا چاہتے ہیں بلکہ انہیں اپنے قانون اور ضابطے کے مطابق لانا چاہتے ہیں پاکستانی مفادات - پاکستانی کلچر اور پاکستان کے خلاف کام کر نے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی وزیر داخلہ نے کہاکہ دنیا کے ممالک ہمارے پارلیمنٹ کے ارکان کو ویزے دینے سے انکار کر دیتے ہیں کہ آپ نے پارلیمنٹ میں فلاں تقریر کی وہ آپ کا اختیار ہے کیا ہمیں کوئی اختیار نہیں ؟وزیر داخلہ نے کہاکہ کئی این جی اوز رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں اور دس دس بارہ بارہ سال سے کام کررہی ہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ پاکستان کے کس کونے میں کام کررہی ہیں دائیں ہاتھ کو نہیں پتہ کہ بائیں ہاتھ کیا کررہا ہے وزیر داخلہ نے ایک بار پھر کہا کہ مثبت کام کر نے والی ا ین جی اوز کے ساتھ تعاون کیا جائیگا اس ضمن میں جون میں واضح پالیسی آ جائیگی پھانسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ نان ایشو کو ایشو بنا دیا گیا ہے یورپی یونین نے پاکستان کی مدد کی ہے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےلئے پاکستان کاساتھ دیا ہے مگر پاکستان میں پھانسیاں قانون اور آئین کے مطابق دی جارہی ہیں دہشتگرد معصوم لوگوں بچوں اور خواتین پر حملے کرتے ہیں مگر پھانسیاں پر طوفان برپاکر دیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ شفقت حسین کیس کے ذریعے ہمارے جو ڈیشل سسٹم پر تنقید کی گئی سپریم کورٹ تک فیصلہ شفقت حسین کے خلاف آیاانکوائری کے بعد یہ بات واضح ہے کہ شفقت حسین کی عمر 23سال تھی-انہوں نے کہا کہ ہر سال جرم کے مرتکب ہزاروں افراد کو کم عمر قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے – وزیر داخلہ نے کہاکہ مقامی این جی اوز کو فنڈنگ باہر سے ہوتی ہے مگر بیرونی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کر نے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی اور اچھے کام کر نے والی این جی اوز خوف وخطر ہ نہ سمجھیں تاہم پاکستان کے خلاف کر نے والی این جی اوز کو خوف اور خطرہ محسوس ہونا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ آفتاب بہادر کی پھانسی پر اعتراض کیا گیا ہمارے جو ڈیشل نظام کے خلاف پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے عدالتی نظام پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے پاکستان کے خلاف انگلیاں اٹھیں یہ کسی صورت بر داشت نہیں کرینگے انہوںنے این جی اوز سے کہا کہ وہ چند ٹکوں کی خاطر پاکستان کی عزت نفس نہ بیچیں پاکستان کی تضحیک بر داشت نہیں کر سکتے انہوںنے کہاکہ عوام کو معلوم نہیں کہ بیرونی طاقتوں نے پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے گھناﺅنے کام چھپانے کےلئے بہت سے لوگوں سے رابطے کئے ہوئے ہیں اب یہ سلسلہ ختم ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے بورڈ میں سابق سیاستدانوں اور سابق ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے گھناﺅنے کام کو کسی حد تک تحفظ مل سکے، وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے وہ اس معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن این جی اوز کے خلاف واضح اور ٹھوس ثبوت سامنے آئے ان کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی اور ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کو صرف اور صرف پاکستان کے قانون اور ان کے چارٹر کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس پر تفتیش ہو رہی ہے، میرے خلاف تفتیش کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے الزامات لگ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…