اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سزائے موت کا سلسلہ جاری رہے گا ، این جی اوز غیر قانونی کام بند کر دیں، چودھری نثار

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ قتل کے مجرم شفقت حسین کی بچپن کی تصویر دنیا بھر میں دکھائی گئیں ، سزائے موت پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق جاری رہے گی ، غیر ملکی این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا قتل کے مجرم شفقت حسین کی بچپن کی تصویر دنیا بھر میں دکھا کر منفی تشہیر کی گئی۔ انہوں نے کہا چند ٹکوں کی خاطر پاکستان کے قانون اور عدالتی نظام کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا جو لوگ اس کام میں ملوث ہیں وہ یہ کام بند کر دیں۔ چودھری نثار نے کہا ملک میں اس وقت کچھ این جی اوز پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز کو کھلی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا بھارت ، اسرائیل اور امریکا پاکستان میں غیر قانونی کام کرنے والی این جی اوز کی حمایت کرتے رہے ہیں ، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الا قوامی این جی او کو اسلام آباد میں اس لئے بند کیا گیا کہ برس ہا برس سے منفی انٹیلی جنس رپورٹس آ رہی تھیں۔ پاکستان میں دس ہزار سے زائد لوگوں کو کمسن کہہ کر پھانسیاں رکوائی گئیں ، مخصوص این جی اوز کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاو¿ں گا۔ چودھری نثار نے کہا بہت سی این جی اوز رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں اور پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…