جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کسی ملک نے جارحیت کی تو بھر پور جواب دیں گے،پاکستان

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے،کسی ملک نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو بھر پور جواب دیں گے،افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، اپنی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہمارا آئین پھانسی کی اجازت دیتا ہے،مجرموں کی پھانسی کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں۔ سفرائ کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر غور کیا گیا،تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،اگر کسی نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،ہم اپنی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان اور پاکستان کا دشمن مشترکہ ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،افغانستان اور پاکستان مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کررہے ہیں ،دونوں ممالک مشترکہ دشمن کو اپنی اپنی سرزمین میں پناہ نہیں لینے دیں گے اور نہ ہی خطے کے کسی کونے میںان کو چھپنے دیں گے۔پاکستان ہمیشہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ بیانات پر تشویش ہے ،ایسے بیانات سے خطے کا امن خراب ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک نے پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی تو بھر پور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کو دھمکی آمیز بیانات انتہائی افسوس ناک ہیں،بھارتی دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف بیرون ممالک تمام پاکستانی سفیروں سے رابطہ کریں گے تا کہ پاکستانی سفیر وہاں کی قیادت سے بھارتی بیانات کا معاملہ اٹھائیں۔دفترخارجہ نے کہا کہ 14 پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر غور کیا گیا۔ ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے،اقتصادی راہداری سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دور ان بریفنگ سیو دی چلڈرن نامی تنظیم پر پاکستان میں پابندی کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ترجمان نے کہا کہ ہمارا آئین پھانسی کی اجازت دیتا ہے،مجرموں کی پھانسی کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں۔صرف سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پھانسی دی جارہی ہے، پاکستان پھانسی کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا ۔خلیل اللہ قاضی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور اس کو چھپانے کیلئے بھارت پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کریں گے، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور ہمارا دشمن افغانستان کا دشمن ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے، بھارتی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کے بیانات پر پاکستان نے مناسب درعمل دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…