شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک ) شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان بھی شہید ہو چکے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں