اسلام اباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر حکام کوسویٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے غیرقانونی 989ارب روپے واپس لانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کمیٹی کوچیرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہاکہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی غیرقانونی رقوم کی واپسی کے اقدامات کررہے ہیں ۔پاکستان اس سال گلوبل فورم کاممبر بننے جارہاہے جس کے تحت معلومات کے تبادلہ میں دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ ہرقسم کی انفارمیشن حاصل کی جاسکتی ہیں ۔اس موقع پرسینیٹرمشاہد سید نے کہاکہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں نیکٹا کے لئے کوئی پیسانہیں رکھا،ہمارادشمن ہمیں دھمکیاں دے رہاہے ،سینیٹرطاہرمشہدی نے کہاکہ زرعی ٹیکس بھی نافذکیاجائے ،چھ چھ گاڑیوں والے کہتے ہیں کہ ان کوزرعی مشینری پراستثنی حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے پوچھاجائے کہ اس بارے میں اپنی پالیسی واضح کرے ۔