کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں گینگ وار،کروڑوں کا دھندہ،ڈی جی رینجرز نے سب کی پول کھول دی،اہم شخصیات بھی زدمیں آگئیں-ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سالانہ 230 ارب روپےسےزائدرقم غیرقانونی ہتھکنڈوں سے وصول کی جاتی ہے جبکہ کروڑوں روپےمختلف گینگ وارکےدھڑوں میں تقسیم کئےجاتےہیں۔ گزشتہ روز اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرزنے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سالانہ 230 ارب روپےسےزائدرقم غیرقانونی ہتھکنڈوں سے وصول کی جاتی ہے جبکہ حاصل کی گئی رقم لیاری گینگ اور مختلف دھڑوں اور سندھ کی کچھ اعلیٰ شخصیات میں تقسیم کی















































