اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جیل حکام نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا جس کے بعد شفقت حسین کو مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی کیونکہ رمضان میں پھانسیوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا تا۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق شفقت حسین کو 9جون کو پھانسی دی جانی تھی تاہم یورپی وفد کی درخواست کے بعد شفقت حسین کی پھانسی سندھ حکومت کی جانب سے رکوا دی گئی تھی۔جس کے بعد جیل حکام کے پاس آج کا آخری دن تھا تاہم جیل حکام نے عدالت سے رجوع نہیں کیاچناچہ اب 18تاریخ سے رمضان المبارک شروع ہونے جا ر ہاہے اور ماہ رمضان کے دوران پھانسیوں پر عملدرآمد رو ک دیا جاتاہے۔اس لئے شفقت کو پھانسی کا معاملہ عید کے بعد تک موخر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھئے:بھارت میں پہلی بار ہیجڑہ کالج کا پرنسپل بن گیا