بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

آئندہ تین سال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، وزیراعظم نواز شریف

datetime 11  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاءممالک پاکستان کے ساتھ زمینی راستے تجارت کے خواہاں ہے،گوادر پورٹ ملک کے لئے تحفہ ہونا چاہیے،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں تو گوادرپورٹ کو دنیا کی بہترین بندر گاہ اور ڈیوٹی فری پورٹ بنا کر سنگا پور اور دوبئی طرز کا بہترین شہر بنائیں گے،اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کیلئے بجٹ میں30 ارب مختص کئے ہیں،موجودہ دور حکومت میں چاروں صوبوں میں موٹرویزے بنائیں گے،ملک بھر میں کہیں بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ،جہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے وہاں لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کرتے۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر کو اسپیشل ضلع بنا کر گوادر کو فری پورٹ بنائیں گے‘ کراچی سے حیدر آباد تک خیبرپختونخوا میں ہزارہ اور بلوچستان موٹرویز پر تیزی سے کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ موٹر ویز سندھ‘ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بن رہی ہے، 1990ءمیں موٹروے بننی تھی پھر ہماری دور حکومت چلی گئی پھر پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو اس وقت سندھ میں موٹروے کے منصوبے رک گئی ،کاش کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں موٹروے کے منصوبے شروع رہتے لیکن ہم نے دوبارہ اقتدار میں آ کر موٹرویز پر کام شروع کر دیا ہے۔ گوادر کو ہم اسپیشل ضلع بنانا چاہتے ہیں ،گوادر ہمارے لئے ڈیوٹی فری پورٹ بننا چاہئے جیسے گلف ملکوں میں موجود ہیں اس سلسلے میں تمام پارٹیوں سے ملکر بات کرینگے گوادر پورے ملک کا تحفہ ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں دورہ کیا تمام ممالک نے خواہش ظاہر کی گوادر سے سنٹرل ایشیاءکا لنک بنے اور تمام وسطی ایشیاءممالک زمین کے رابطے پاکستان سے تجارت کی خواہش ظاہر کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقتصادی راہداری مغرب روٹ کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملتان ائیر پورٹ کے افتتاح کے دن میں نے گیلانی صاحب کو بلایا تھا،ملتان کے ائیر پورٹ کا منصوبہ یوسف رضا گیلانی نے شروع کرایا تھا،ہمیں ایک دوسرے کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے ۔ملتان سے سکھر تک اقتصادی راہداری روٹ میں آئے گی کراچی سے حیدر آباد تک موٹر وے بنا رہے ہیں اور یہ ہماری قومی ڈیوٹی ہے ، ہمارے دور میں یہ منصوبے مکمل ہونگے خیبرپختونخوا میں ہزارہ موٹر وے پر تیزی سے کام جاری ہے پشاور سے اسلام آباد موٹروے ہم نے بنائی پنجاب میں لاہور سے ملتان میں موٹروے جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ ملک میں 18 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے لیکن کسی ایسی جگہ ہو رہی ہو گی جہاں پر بل نہیں دیئے جاتے ہونگے، حکومت تیزی سے بجلی کے نئے منصوبے لگا رہی ہے 650 میگاواٹ کے 2 منصوبے تھر میں لگا رہے ہیں جو کہ تھر کے کوئلے پر انحصار کرینگے اگلے 3 سالوں میں ہم بجلی کو اس سطح پر لائیں گے جس سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک تاریخ موقع ہے اور ہم اس سے ٹائدہ اٹھائیں گے ،گوادر پورے ملک بلکہ پورے خطے کے لئے تحفہ ہونا چاہیے،گوادر کو دنیا کی بہترین بندر گاہ بنانا چاہتے ہیں،گوادر ایسا ہونا چاہیے جیسا خلیجی ممالک میں ڈیوٹی فری پورٹس ہیں،گوادر سے کراچی تک کو سٹل ہائی وے ہماری حکومت نے بنائی تھی ،موٹروے سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی بن رہی ہے،بلوچستان میں بھی موٹروے بن رہی ہے،1993 ءمیں ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک میں موٹروے بن جاتے،ہزارہ موٹروے وے زیر تعمیر ہے جو علاقے کی تقدیر بدل دے گی ،سکھر ،حیدرآباد موٹروے پر غور جاری ہے ،حیدر آباد کراچی موٹروے پر کام جاری ہے ،ملتان سے سکھر موٹروے بنایا جارہا ہے ،خنجراب سے مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور اسلام آباد تک یہ ایک بڑا منصوبہ ہے،تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے2 منصوبے لگ رہے ہیں۔

مزید پڑھئے:منگنی پر ہیرے کی انگوٹھی دینے کی روایت کیسے شروع ہوئی ؟



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…