اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج امن کے دشمن دہشت گردوں پر کاری ضر ب لگا رہی ہیں ، آج شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں تازہ کارروائی کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ اب تک دہشت گردوں کے قبضے سے بیشتر علاقے خالی کرائے جا چکے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکورٹی فورسز بیشتر علاقوں کو خالی کرا چکی ہے۔ اب تک کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں کئی غیر ملکی جنگجو اور خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
مزید پڑھئے:کہیں آپ کو کوئی دھوکہ تو نہیں دے رہا؟ فراڈیوں کی 5 نشانیاں جانئےاور محفوظ رہیں