ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

جیسا گروگے ویسا بھرو گے ،پاکستان نے بھارتی مداخلت کیخلاف لائحہ عمل تیارکرلیا

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جیسا گروگے ویسا بھرو گے ،پاکستان نے بھارتی مداخلت کیخلاف لائحہ عمل تیارکرلیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیسا گروگے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہے گا ¾بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا سبق سکھا دیں گے۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو ہم انہیں سبق سکھانا جانتے ہیں، مودی کے بیان نے مذاکرات کا ماحول خراب کر دیا، بھارت کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ معاملے پر وزیراعظم کی بانکی مون سے بات ہوچکی ہے، ہم اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے، بھارت کیساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہےگا، بھارت انتشار پھیلانا بند کرے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام امن و امان سے زندگی گزاریں، پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کرےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…