ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

دھاندلی کا الزام الیکشن کمیشن میں غلط ثابت ہو گیا،پرویزخٹک

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے اُنہیں بدنام کرنے کیلئے دھاندلی کا الزام لگایا جو الیکشن کمیشن میں غلط ثابت ہو گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اُن کے بھائی اور نومنتخب رکن ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ لیاقت خٹک کی بے گناہی ثابت ہو گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اُن کے بھائی کے خلاف مخالفین کے دھاندلی کے الزامات مسترد ہونے سے حق اور سچ کی فتح ہو ئی ہے اوراس کے ساتھ وہ تمام الزامات بھی غلط ثابت ہو گئے ہیں جو صوبے کے وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت میں دھاندلی کے حوالے سے مجھ پر عائد کئے گئے تھے ۔اپنے ایک بیان میںاُنہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے لیاقت خٹک کا میڈیا ٹرائل کیا لیکن اس منفی طرز عمل میں وہ بھول گئے کہ سچ ایک دن ضرور سامنے آتا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اُن کے بھائی اور بھتیجے کی کامیابی نوشہرہ کے عوام اور انکے خاندان کیلئے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمیشہ اُن پر اعتمادکیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ نوشہرہ کے عوام کا اعتماد ہی تھا جس نے اُنہیں متعدد بار صوبائی وزیر، ضلع ناظم اور اب وزارت اعلیٰ کے منصب تک پہنچایا ہے جبکہ اُن کے بھائی لیاقت خٹک بھی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کا اعتماد بھی نیا نہیں بلکہ گزشتہ تین عشروں سے ہے اور یہ اعتماد اس لئے ہے کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے ، عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کبھی کسی غلط کام میں ملوث نہیں رہے اُنہوں نے کہا کہ جسے عوام کا اس قدر اعتماد حاصل ہواسے دھاندلی اور دنگا فساد کی کیا ضرورت ہو سکتی ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…