راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جب کہ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورت حال اوردہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پوری دنیا میں سب سے زیادہ پرامن قوم ہے،قوم کی مدداورحمایت سےملک کودہشت گردی سے پاک کردیں گے، ہمارا بنیادی اوراجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا، اس وقت پاک افغان سرحدی علاقے میں جنگ جاری ہے، شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کردئیے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم کی مدد اور حمایت سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے حالیہ رویے اور بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے ملک کو محفوظ ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کا دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کرکےاقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر فخر افسوس ناک ہے، بھارت کے ظاہری اور پوشیدہ عزائم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں اور بھارتی سیاستدانوں کے عزائم کو شکست دی جائے گی۔
کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے ،جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا



















































