اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کی سلامتی کونسل میں رکنیت،پاکستان پھر راستے کا پتھر بن گیا،باضابطہ موقف دیدیا،شیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت سلامی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ، بھارت کا رکنیت سے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے-بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق اعترافی بیان پر پاکستان نے کہاہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، حکومت پاکستان نے مودی کے بیان کا سخت نوٹس لیاہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھی نوٹس لے ، بھارتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹرکیخلاف ہیں ، بھارتی خفیہ ادارے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔ سینٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت سلامی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ، بھارت کا رکنیت سے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیشی عوام مضبوط مذہبی رشتے میں جڑے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرکا بیان’ دہشتگردی کو دہشتگردی کاٹے گی‘ غیرذمہ دارانہ ہے ۔