بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے اٹھانوے فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہونے کا انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے کامیاب ہونیوالے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے اٹھانوے فیصد تک پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن میں ریکارڈ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا سے کامیاب تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مجاہد علی کے حلقہ 11 میں 95 فیصد پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے۔ 251 پولنگ سٹیشنز میں 247 میں فارم 15 غائب ہے۔ علی محمد کے حلقہ 10 مردان کے 253 پولنگ سٹیشنز میں سے 251 کے فارم 15 نہیں مل سکے ، اس طرح 98 فیصد پولنگ سٹیشنز سے فارم 15نہیں ملا ، شاہ محمود قریشی کے حلقہ 150 میں 46 فیصد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 نہیں مل سکے۔ 286 میں سے 133 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 غائب ہے۔ خیل زمان کے حلقہ این اے 16 کے 159 میں سے 60 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 گم ہیں۔ انجینئر داوڑ خان کے حلقہ این اے 25 میں صرف 30 فیصد پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 ملا ہے اور 308 میں سے 216 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امیر اللہ کے حلقہ این اے 27 کے 254 میں سے 59 سے فارم 15 نہیں مل سکا ، مراد سعید کے حلقہ 29 میں 45 فیصد پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 ملا ہے جبکہ 321 میں سے 162 پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ غائب ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے سلیم رحمان کے حلقہ 30 کے 296 پولنگ سٹیشنز میں سے 251 میں فارم پندرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…