اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاک فوج کسی بھی مہم کشی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان میانمار نہیں ، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھناچھوڑ دے۔بھارتی وزیر راجیہ وردھن کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت امن مذاکرات کا اعادہ کیا تھا لیکن لائن آف کنٹرول پر بمباری بھارتی حکومتی پالیسی کا حصہ بن چکی ہے، بھارتی عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں نہ آئندہ کامیاب ہوں گے۔ ا±نہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن بھارتی وزیر کے دھمکی آمیز بیان سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا۔