اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر پاکستان کے مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے پالیسی بیان دیا ہے۔ سر تاج عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے، بھارتی وزیر اعظم کا یہ بیان کہ ”دہشت گردی ہی دہشت گردی کو کاٹے گی“ نہایت غیر ذمہ دارانہ ہے. مشیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان کا نوٹس لے۔ بھارت سلامتی کونسل میں بھی مستقل نشست کا اہل نہیں ہے، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی عوام آپس میں مضبوط مذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے انگریزوں کے خلاف بھی مل کر جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سر گرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں.
مزید پڑھیے:نہاتے نہاتے بچی کی پیدائش