اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور تاجکستان کا دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سلامتی کونسل میں مل کر کام کرنے پر متفق ،دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور پاکستان ،افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سہ فریقی معاہدہ جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بدھ کے روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 2 روز دورہ تاجکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میںگزشتہ برس پاکستان اور تاجکستان میں ہونے والے معاہدوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے زمینی ، فضائی اور ریل کے راستے بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور سیاحت کو فروغ دیا جائیگا، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور سیاحت کا فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سہ فریقی معاہدہ جلداز جلد مکمل کیا جائے گا جس تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی معاہدے سے تجارت کے شعبے میں علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ملکوں نے انسداد دہشت گردی کے لئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ہے، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے تاجکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف اپنا دورہ تاجکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوئے ،ائیر پورٹ پر تاجکستان نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
پاکستان اور تاجکستان کا دہشت گردی کےخلاف تعاون اور سلامتی کونسل میں ملکر کام کرنے پر اتفا ق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں