اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا ہے کہ برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا بھارت پاکستان میں بھی ایسی کارروائی کر سکتا ہے؟ راٹھور نے کہا، ’یہ پاکستان سمیت تمام ممالک اور تنظیموں کے لیے ایک پیغام ہے جو ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی۔ ہم جب چاہیں گے تب کارروائی کریں گے۔راٹھور نے جو خود بھارتی فوج میں کرنل رہ چکے ہیں، اخبار سے کہا، ’ہم بھارت پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ پہل کریں گے، چاہے دوستی کے لیے یا جارحانہ کارروائی کے لیے۔ ہم اپنے منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کریں گے فوج کی کارروائی کے بعد راٹھور نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’بھارتی فوج نے شدت پسندوں کے دل میں حملہ کیا ہے۔ ملک کے دشمنوں کو کرارا جواب۔اس بارے میں انھوں نے ٹی وی نیوز چینل ٹائمز ناو¿ سے بات چیت میں کہا تھا کہ ’یہ خصوصی فوجی دستوں کی میانمار سر حد کے اندر سرانجام دی گئی ایک مہم تھی۔ بھارتی فوج نے شدت پسندوں کے دو کیمپ تباہ کر دیے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ، ’یہ وزیر اعظم کی طرف سے کیا گیا ایک تاریخی فیصلہ تھا۔اس سے پہلے بھارتی فوج نے بھی بھارت اور برما کی سرحد پر شدت پسندوں کے ساتھ تصادم کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اس میں بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے۔
مزید پڑھئے:چین :کامیاب سرجری : پالتو اژدھے کے پیٹ سے چمٹا نکال لیا