دوشنبے(نیوزڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرائے کیونکہ قرارداد پر عمل درآمد کرانا سیکیورٹی کونسل کا فرض ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون سے ملاقات کی جس میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے جب کہ اس موقع پر بان کی مون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا