لاہور(نیوزڈیسک) وزیرا علی شہباز شریف نے کہا کہ چین کے احسان مند ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ لاہور میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے اوربھارتی وزیراعظم کا اعتراض بلاجوازہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ چین جیسے دوست پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ان منصوبوں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ہمیں چین کی طرف سے دئیے گے اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی کی نئی جہتیں سامنے آئی ہیں۔ سیمینار میں چینی سفیر سون وی ڈانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے پورا پاکستان مستفید ہو گا۔ خوشی ہے کہ منصوبے پر قومی اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا