بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

برمامیں مسلمانوں کی حالت زار،پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کو خط لکھے گی جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیہ اجاگر کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی سربراہی میں برما کے مسلمانوں کے معاملے پر بنائی گئی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق چند سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھیں گے جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیے کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباو¿ بھی بڑھایا جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا کہا ہے جب کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی اور پاکستان انڈونیشیا ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر اٹھائے گا جب کہ اسلامی ممالک اور عالمی قوتیں بھی برما کا معاملہ اٹھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…