بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پنجاب اسمبلی میں قابل تحسین اقدام

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مولانامحمد الیاس چنیوٹی نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے خلاف بھر پور آواز بلند کرتے ہوئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کے لئے مسلم ممالک سے رابطے کرے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کا وفد برما بھیجے،جو برمی حکومت سے مطالبہ کرے کہ مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بند کرتے ہوئے انہیں شہری حقوق دیے جائیں۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ برما میں بدھسٹ دہشتگرد تنظیم ویرانتھو سمیت 970تنظیمیں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ویرانتھو نے 2015میں 15ہزار مسلمانوں کو قتل کیا جبکہ 2009سے اب تک یہ تنظیم ڈھائی لاکھ مسلمانوں کو شہید کر چکی ہے،جن میں 3ہزار بچے بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برما میں درندگی کا رقص جاری ہے، خواتین اور لڑکیوں کو شوہروں ،بھائیوں اورو الدین کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا کر زندہ جلایا جا رہا ہے۔بچوں کو ماﺅں کے سامنے گاجر ‘مولی کی طرح کاٹ کر آگ میں پھینکا جا رہا ہے۔مردوں کو پورے خاندان کے سامنے تیزاب پھینک کر جلایا جا رہا ہے جبکہ ڈرل مشینوں سے ان کے جسموں میں سوراخ کر کے اذیت ناک طریقے سے شہید کیا جارہا ہے۔ہزاروں مسلمان کشتیوں پر در بدر سمندر میں زندگیاں ہا ررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکان کی سرسبز دھرتی کو خون میں نہلا کر اسے مقتل گا ہ بنا دیا گیا ہے ،برما میں آج کے دور کی کربلا برپا ہے۔دل دہلا دینے والے خونیں مناظر سے انسانیت بھی شرما گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق برما میں مقیم ساڑھے سات لاکھ روہنگیا مسلمان دنیا بھر مں سب سے زیادہ مظلوم اقلیت ہیں۔انہوں کہا کہ مسلمانوں کی بہیمانہ قتل و غارت پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی چشم پوشی اورخاموشی شرمناک ہے ۔وقت آگیا ہے کہ نیل کے ساحل سے لےکر تابخاک کاشغر ،مسلمان ایک ہو جائیں اور خودمسلم امہ کے جان ومال کا تحفظ کریں ورنہ ایک ایک کر کے سب مارے جائینگے اور پھر داستان نہ ہو گی داستانوں میں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…